ہالی ووڈ رومینٹک کامیڈی فلم’ ’ دی لَو پنچ‘ ‘23مئی کو ریلیز کی جائیگی

ہالی ووڈ رومینٹک کامیڈی فلم’ ’ دی لَو پنچ‘ ‘23مئی کو ریلیز کی جائیگی

  

لاس اینجلس(این این آئی)ہالی ووڈ کے معروف اداکار پیئرس بروسنن کی نئی برٹش رومینٹک کامیڈی فلم دی لَو پنچ 23مئی کو ریلیز کی جائیگی ۔ رائٹر وہدایت کار جوئل ہاپکن کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے طلاق یافتہ جوڑے کے گِرد گھوم رہی ہے جن کے ریٹائرمنٹ فنڈز کی رقم چوری ہو جاتی ہے ، اور یہ رقم حاصل کرنے کیلئے دونوں مختلف تدابیر اختیار کرتے ہوئے چوروں کا پیچھا کرتے ہیں۔جین چارلس لیوی، ٹِم پیرل اور نکولس اسبورن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ کے نامور اداکار پیئرس بروسنن اور ایما تھامپسن نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں ٹیموتھی اسپیل ، سیلیا ایمری اورلیوئس بورگوئینگ شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -