ہالی ووڈ فلم ’’گوڈزیلا ‘‘ 15مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

ہالی ووڈ فلم ’’گوڈزیلا ‘‘ 15مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

  

لاس اینجلس (آئی این پی)ایکشن اور تھرل سے بھرپور مووی گاڈزیلا رواں ماہ 15تاریخ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ ایک بار پھر سے خوفناک دیوقامت ڈائینوسارس دلوں کو دھڑکانے اور دہشت پھیلانے کے لئے بہت جلد سینما گھروں کا رخ کررہی ہے۔فلم میں تباہی و بربادی کے ایسے مناظر فلمبند کئے گئے ہیں کہ دیکھنے والے پریشان ہوجائیں گے کہ آیا یہ تباہی کسی زلزلے یا قدرتی آفت کے باعث نہیں تو پھر کیونکر یہ بلند و بالا عمارتیں مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہیں۔فلم کی کہانی لیفٹیننٹ فورڈ کے مشن کے گرد گھومتی ہے جسے سفاک گوڈزیلا سے معصوم انسانی جانوں کو بچانا ہے۔

مزید :

کلچر -