پاکستانی قوم کا ہر مشکل وقت میں متحد ہوجانا ہی ہماری قوم کی کامیابی ہے‘راگنی

پاکستانی قوم کا ہر مشکل وقت میں متحد ہوجانا ہی ہماری قوم کی کامیابی ہے‘راگنی

  

لاہور(آئی این پی ) گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کا ہر مشکل وقت میں متحد ہوجانا ہی ہماری قوم کی کامیابی ہے‘ مصیبت کے وقت میں غم زدہ لوگوں کی امداد کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران گلوکارہ راگنی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب آیا ہو‘ زلزلہ یا کوئی اور مشکل کی گھڑی ہو یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ ہم سب متحد ہو کر متاثرین کیلئے کام کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا میں پاکستانی قوم کو ایک منفرد قوم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

مزید :

کلچر -