لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان اداکار ملک جلال شنواری نے فلم\"دپختون آواز\"سائن کرلی
لوئر دیر (آئی این پی) لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے نئے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار ملک جلال شنواری نے سینئر پروڈیوسر نسیم کی نئی فلم\"دپختون آواز\"سائن کرلی، فلم میں ارباز خان اور جہانگیر خان بھی جلوہ گر ہونگے۔ ’’ آئی این پی‘‘ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایکٹر بننے کے لیے دن رات محنت کرتنی پڑتی ہے جو کے ایک مشکل کام ہے ایکٹرجلال شنواری نے بتایا کہ انہوں نے مختلف نجی چینلز کے مزاحیہ ڈراموں میں کام کیا ہے اور سینئر اداکار اسماعیل شاہد و دیگر کے ساتھ کام کرنے میں بڑی خوشی ہوئی اور ان کی گائیڈ لائن سے فائدہ اٹھا کر آج اس مقام پر پہنچا ہوں جوکہ میرے لیے فخر ہے انہوں نے کہا کہ ان کا اداکاری اور ایکٹر بننے کے لیے بچپن سے شوق تھا جس کے لیے میں نے کافی محنت کی جس کا ثمر آج مجھے مل گیا۔
نوجوان ایکٹر جلال نے مزید کہا کہ سینئر پروڈیوسر نسیم کی نئی فلم \"دپختون آواز\" میں ایکٹر کے طور پر سائن کرلیا ہے۔اور اس فلم میں بھرپور پرفارمنس دونگا انہوں نے کہا کہ قلیل مدت میں شوبز کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرکے دیر لوئر کا نام روشن کردیا ہے۔