فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘اداکارہ عمائمہ ملک

فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘اداکارہ عمائمہ ملک
فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘اداکارہ عمائمہ ملک
کیپشن: amaima

  

کراچی(این این آئی) ماڈل واداکارہ عمائمہ ملک نے کہاہے کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘بھارت میں کام کرنے والے فنکاروں کوتنقید کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے‘ انسان کووقت کے ساتھ خود کو تبدیل کرناچاہیے۔ ہمیں کسی بھی شخص پرتنقید کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اداکار شان سینئرفنکارہیں مگراس کایہ مطلب نہیں ہے کہ وہ کسی پربھی تنقیدکریں گزشتہ روزایک تقریب میں شان کاعلی ظفرسمیت دیگرفنکاروں کواس بات پرتنقید کانشانہ بنانا کہ وہ بھارت میں کام کررہے ہیں اچھاعمل نہیں تھاکیونکہ فنکارکی کوئی سرحدنہیں ہوتی اگرفن کی سرحدہے توہمیں پھراپنے لٹریچرکوبھی تبدیل کرناہوگاعمائمہ نے کہا کہ مجھ سمیت جس فنکارنے بھی پاکستان سے باہر جا کر کام کیا اس نے اپنے ملک اور قوم کانام روشن کیاہے ہمیں اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے نہ کہ ہم اس پر تنقید کریں جب ہمیں ہمارے گھرمیں کوئی نہیں مانے گاتوباہرہم اپنی شناخت کیسے کروائینگے۔

مزید :

کلچر -