تقریب میں کچھ ایسا نہیں گایا جس پر پولیس نے ایکشن لیا‘گلوکارہ نوراں لعل

تقریب میں کچھ ایسا نہیں گایا جس پر پولیس نے ایکشن لیا‘گلوکارہ نوراں لعل
تقریب میں کچھ ایسا نہیں گایا جس پر پولیس نے ایکشن لیا‘گلوکارہ نوراں لعل
کیپشن: nooran

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) گلوکارہ نوراں لعل نے کہا کہ وزیرآباد میں ہونے والی تقریب میں کچھ ایسا نہیں گایا کہ جس پر پولیس ایکشن کرتی۔انھوں نے کہا کہ پولیس نے میرے ساتھ سراسر ناانصافی اور زیادتی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کا مقصد عوام کو تحفظ دینا ہے نہ کہ انھیں تنگ کرنا ۔ انھوں نے کہا کہ آج تک کبھی ایسا کوئی گیت نہیں گایا کہ جس کی وجہ سے مجھے شرمندگی ہو، ہمیشہ صاف ستھرے گانے گائے۔گلوکارہ نے کہا کہ فلموں میں ایسی لیے گانے نہیں گائے کیونکہ میں نے قابل اعتراض شاعری کو گانے سے انکار کردیا تھا۔انھوں نے کہا کہ پولیس گردی کے خلاف آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس کرونگی جس میں پولیس کی طرف سے کی جانیوالی زیادتی اور رویے کے خلاف میڈیا کو بتاؤنگی۔

مزید :

کلچر -