علی ظفر سے پاکستان کی بہت تعریف سنی ہے جلد آؤں گی ،اداکارہ تاپسی پنو

علی ظفر سے پاکستان کی بہت تعریف سنی ہے جلد آؤں گی ،اداکارہ تاپسی پنو
علی ظفر سے پاکستان کی بہت تعریف سنی ہے جلد آؤں گی ،اداکارہ تاپسی پنو
کیپشن: tapsi

  

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ تاپسی پنونے کہ اہے کہ میری نئی آنے والی فلم’’ وائی راجہ وائی ‘‘میری ماضی میں آنے والی فلموں کی طرح کامیاب ہوگی چشم بدورمیں کام کرنے کاتجربہ اچھارہا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم ڈائریکٹرایشوریہ دھنوش کے ساتھ ان کی فلم میں کام کرنے کا یہ میرا پہلا تجربہ ہے مگرکبھی ایشوریہ کے ساتھ اجنبیت کااحساس نہیں ہوتا۔ تاپسی پنو کا کہنا تھاکہ میں نے پاکستانی اداکارعلی ظفرسے پاکستان کی بہت تعریف سنی ہے جلد پاکستان آؤں گی۔ پاکستانی ڈرامے بہت شوق سے دیکھتی ہوں اداکار طلعت حسین،معین اختر، زیبابختیاربہت پسندہیں۔

مزید :

کلچر -