آئرلینڈ اور سری لنکا پہلے ون ڈے میں آج مدمقابل ہونگے
ڈبلن (سپورٹس ڈیسک) آئرلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کلونٹرف کرکٹ کلب گراﺅنڈ، ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ آئرش ٹیم کی قیادت کے فرائض ولیم پورٹرفیلڈ کریں گے جبکہ سری لنکن ٹیم اینجلو میتھیوز کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باﺅلر شمندا ارنگا کو آئرلینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز کی سیریز کےلئے تھیسرا پریرا کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا۔ تھیسرا پریرا ویزا مسائل کی وجہ سے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ون ڈے میچ 8 مئی کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد سری لنکا کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی 20 ، پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔