ورلڈ کپ2014کیلئے کسی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں جاسکتا ٗ کیون پیٹرسن

ورلڈ کپ2014کیلئے کسی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں جاسکتا ٗ کیون پیٹرسن

  

ممبئی (اے این این ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز کیون پٹرسن نے کہا ہے کہ 2015ء کے کرکٹ ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں جاسکتا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ورلڈ کپ میں تمام ٹیمیں جیتنے کے لئے سرڈھڑ کی بازی لگائیں گی جس سے مقابلے کی فضا قائم ہوگی اور ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس ورلڈ کپ تمام ٹیموں کے جیتنے کے چانسز موجود ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انگلینڈ کی ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اس ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اگر کھلاڑی متحد ہوکر کھیلے تو انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ اپنے نام کرسکتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -