لاہور(آئی این پی)مالی بحران کے شکار چھوٹے ملاپی سی بی نے معین خان کی تنخواہ میں 6لاکھ روپے اضافہ کردیا

لاہور(آئی این پی)مالی بحران کے شکار چھوٹے ملاپی سی بی نے معین خان کی تنخواہ ...

  

زمین کو فارغ کرنے والے پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر اور منیجرمعین خان کی تنخواہ میں 6لاکھ روپے اجافہ کردیا ،سابق کپتان ماہانہ 14لاکھ روپے اور دیگر مراعات حاصل کریں گے، نئی سلیکشن کمیٹی کے ارکان کو ایک ایک لاکھ روپے ماہانہ اعزازیہ دے گا ۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بورڈنے نئی چھ رکنی سلیکشن کمیٹی کے عہدے کی معیاد مقرر نہیں کی ہے۔ چیف سلیکٹر کے علاوہ ہر سلیکٹر کو ماہانہ ایک ایک لاکھ روپے کا مشاہرہ ملے گا جبکہ سلیکٹرز کو جاری کئے گئے معاہدے کے مطابق انہیں ایک ماہ کے نوٹس پر عہدے سے فارغ کیا جاسکتا ہے ۔ سلیکٹرزتنخواہ دار نہیں ہوں گے۔ انہیں ماہانہ مشاہرہ ملے گا۔ سابق کپتان معین خان کی تنخواہ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ وہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داری کے وقت بورڈ سے 8 لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے تھے۔ چیف سلیکٹر اور ٹیم منیجر جیسے کلیدی عہدے ملنے کے بعد اب ان کی تنخواہ 14 لاکھ روپے ماہانہ ہوگئی ہے دیگر مراعات اس کے علاوہ ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق 2009 میں سات افراد سلیکشن کمیٹی میں شامل تھے لیکن ان میں دو معاون تھے۔ 2003 میں عامر سہیل کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی 5 ارکان پر مشتمل تھے۔ محمد اکرم پر بھی نوازشات کا سلسلہ جاری ہے۔ وہ بورڈ سے 5 لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی میں شامل سلیم یوسف شعیب محمد وجاہت اللہ واسطی اور اعجاز احمد ایک ایک لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے ہیں۔   

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -