سمر کرکٹ کیمپ میں مزید 4کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا

سمر کرکٹ کیمپ میں مزید 4کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے سمر کرکٹ کیمپ میں مزید 4کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا ہے۔سمر کرکٹ کیمپ کیلئے قومی کرکٹرز آج رات تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بہتر بنانے کیلئے پی سی بی نے ایک ماہ طویل سمر کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیمپ کیلئے 36 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیمپ میں مزید 4کھلاڑیوں سمیع اسلم، بابر اعظم، عمر امین اور اعجاز چیمہ کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -