کھلاڑیوں کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ درست ہے،سابق کرکٹرز

کھلاڑیوں کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ درست ہے،سابق کرکٹرز

  

لاہور( افضل افتخار) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کےلئے مراعات میں اضافہ کا فیصلہ کرکے کرکٹ کے کھیل کے لئے بہتر فیصلہ کیا ہے اور اس سے کھلاڑیوں کاطرز زندگی بہتر ہوگا لیکن اس کے ساتھ ساتھ ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ اب کھلاڑیوں کو بھی یہ مراعات حاصل کرنے کے بعد اپنی ذمہ داریوں کو زیادہ احسن طریقہ سے سمجھنے کی ضرورت ہے اور ملک و قوم کےلئے عمدہ پرفارمنس دکھانی ہوگی ان خیالات کااظہار سابق کرکٹرز نے روز نامہ پاکستان گفتگو کرتے ہوئے کیا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اچھا قدم اٹھایا ہے مجھے امید ہے کہ قوہی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اس مراعات کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو اب زیادہ ااحسن طریقہ سے سمجھیں گے سابق کپتان محسن خان نے بھی اس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے اب کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار پیدا ہوگا کھلاڑیوں کی خوشخالی ہی ان کی بہتر کھیل کی ضمانت ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ پی سی بی کے اس اقدام کی تعریف کرتا ہوں اور گامید ظاہر کرتا ہوں کہ اس سے اب ٹیم کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے دیگر کرکٹرز نے بھی اس اقدام کو ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے حوالے سے اچھا قرا ر دیتے ہئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اب پہلے سے زیادہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -