ہاکی فیڈریشن کا ناراض اولمپئین سے براہ راست را بطے کا فیصلہ

ہاکی فیڈریشن کا ناراض اولمپئین سے براہ راست را بطے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے ناراض اولمپئینز سابق کپتان سمیع اللہ اور سابق گول کیپر قمر ضیا سے براہ راست را بطے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے بین الصوبائی رابطے کے وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ نے بھی پی ایچ ایف کے حکام کو ان دونوں کھلاڑیوں سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہے، پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد علی خان پیر کوکراچی پہنچ گئے، وہ پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول کا خصوصی پیغام ایک دو روز میں سمیع اللہ کو پہنچا ئیں گے، اس بات کا امکان ہے کہ وہ خود اپنے دورے کراچی کے دوران ان دونوں کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے جس کے دوران پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول سے ٹیلی فون پر ان دونوں کھلاڑیوں سے رابطے میں ہونگے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے س سمیع اللہ کو پی ایچ ایف کے ڈی جی ڈومیسٹک ہاکی کے علاوہ ایف آ ئی ایچ کی کمیٹی میں ملک کی نمائندگی کی بھی پیش کش کریں گے، جبکہ گول کیپر قمر ضیا کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا چیئر مین کی آ فر کی جائے گی، جن کے ساتھ انٹر نیشنل کھلاڑی محمد شفیق کا نام بھی بطور سلیکٹر لیا جارہا ہے۔