جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جان کینٹ کل 35ویں سالگرہ منائیں گے

جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جان کینٹ کل 35ویں سالگرہ منائیں گے

  

 جوہانسبرگ (اے این این ) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر جان کینٹ کل بدھ کو 35ویں سالگرہ منائیں گے۔ وہ 7 مئی 1979کو جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاﺅن میں پیدا ہوئے ۔ انہوںنے جنوبی افریقہ کی جانب سے دو ایک روزہ میچز کھیلے جبکہ 101فرسٹ کلاس میچز کھیلنے میں کامیاب ہوئے ۔ جان کینٹ کو جنوبی افریقہ کی ٹیم میں تو شامل کیا گیا لیکن انہیں باﺅلنگ کے علاوہ بیٹنگ کا موقعہ نہ مل سکا ۔ انہوں نے دو ایک روزہ میچز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے 57رنز دیئے ۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوںنے 5009 رنز سکور کئے جبکہ 158 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ کینٹ نے اپنے کیرئر کا پہلا ایک روزہ میچ 3اپریل 2002کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلا اور آخری ایک روزہ میچ 6 اپریل 2002 کو آسٹریلیا کیخلاف ہی کھیلا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -