انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ نہ ملنے پر افسوس ہے ٗ ایشلے جائلز

انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ نہ ملنے پر افسوس ہے ٗ ایشلے جائلز

  


لندن (اے این این )انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر ایشلے جائلز نے کہا ہے کہ انہیں انگلینڈ ٹیم کا کوچ کا عہدہ نہ ملنے پر افسوس ہے۔ ایک سپورٹس چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں پوری امید تھی کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ ان کا نام کوچ کے عہدے کے لئے زیر غور آئے گا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں انٹرویو بھی دیا اور وہ یہ سمجھتے تھے کہ ان کے پاس بھی ایسا ہی موقعہ ہیں جیسے باقی امیدواروں کے پاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس معاملے کی زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتے لیکن انگلیند کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوچ مقرر نہ کرنے پر انہیں افسوس ضرور ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -