قومی کرکٹ ٹیم کا کنڈیشنگ کیمپ آج شروع ہوگا

قومی کرکٹ ٹیم کا کنڈیشنگ کیمپ آج شروع ہوگا

  


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کا کنڈیشنگ کیمپ آج منگل سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شرو ہوگا ۔ کیمپ کی نگرانی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ محمد اکرم کریں گے ۔ چیف سلیکٹر اور منیجز معین خان کیمپ کے دوران بعض مواقع پر کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لینے کے لئے آئیں گے ۔ اس کے کیمپ کے لئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں مصباح الحق، شاہد آفریدی، محمد حفیظ ، احمد شہزاد، شرجیل خان، ناصر جمشید، صہیب مقصود، عمران فرحت، اسد شفیق، یونس خانے عمرا اکمل، اظہر علی، توفیق عمر،یاسر حمید، شان مسعود، خرم منظور، فیصل اقبال، یاسر شاہ، عمر گل، محمد عرفان، سرفراز احمد، بلاول بھٹی، عبدالرحمنٰ، ذوالفقار بابر، رضا حسن، عاطف مقبول، عدنان اکمل، محمد طلحہ، وہاب ریاض، حارث سہیل، فواد عالم، احسان عادل، انور علی، محمد سمیع، راحت علی اور سہیل تنویر شامل ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -