سپیشلسٹ وکٹ کیپر تیار کرنا ترجیحات میں شامل ہے،سلیم یوسف

سپیشلسٹ وکٹ کیپر تیار کرنا ترجیحات میں شامل ہے،سلیم یوسف

  

کراچی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے رکن سلیم یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے سپیشلسٹ وکٹ کیپر تیار کرنا ترجیحات میں شامل ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی دیگر شعبوں کے ساتھ وکٹ کیپنگ کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دے گی۔ سلیم یوسف نے مزید کہا کہ ماضی میں زیادہ تر بیٹنگ اور فاسٹ بالنگ پر توجہ دی جاتی رہی ہے، اس لئے قومی ٹیم میں وکٹ کیپنگ کا شعبہ کچھ عرصے سے زیادہ مضبوط نہیں ہے، یوں مجبورا مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ سلیم یوسف نے کہا کہ اس وقت سرفراز ا حمد ا ور عدنان اکمل پاکستان کے پاس بہترین دستیاب وکٹ کیپرز ہیں اور تربیتی کیمپ میں ان پر مزید کام کیا جائے گا۔ کوشش ہو گی کہ آئندہ چند ماہ میں یہ پاکستان کیلئے انتہائی کارآمد وکٹ کیپرز کے طور پر سامنے آسکیں۔ سلیم یوسف نے کہا کہ نوجوان وکٹ کیپرز کی وہ خود بھی رہنمائی کریں گے جبکہ تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلے میں نوجوان اور انڈر 19 کرکٹ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شامل کیاجائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -