بین الصوبائی یوتھ انڈر 14بوائز سوئمنگ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

بین الصوبائی یوتھ انڈر 14بوائز سوئمنگ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

  

 اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام بین الصوبائی یوتھ انڈر 14بوائز سوئمنگ اور انڈر 16گرلز جوڈو ٹورنامنٹ (آج) منگل سے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

 سیکرٹری اسلام آباد سپورٹس بورڈ محمد اصغر نیازی نے بتایاہے کہ ٹورنامنٹ میں تمام صوبوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکڑ سپورٹس آئی سی ٹی مشتاق احمد ہونگے جس کے بعد ٹیموں کے لئے ایونٹس کا اعلان کیا جائے گا اور مقابلے شروع ہوجائیں گے جو کہ 8 مئی تک جاری رہیں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -