پی ایچ ایف کا مالی بحران شدید، آفیشلز کو تنخواہ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے سے معذوری

پی ایچ ایف کا مالی بحران شدید، آفیشلز کو تنخواہ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ ...

  

کراچی(آن لائن) پی ایچ ایف کا مالی بحران شدید ہوگیا، فیڈریشن نے آفیشلز کو ماہانہ تنخواہ دینے سے بھی معذوری ظاہر کردی، رانا مجاہد کہتے ہیں فنڈز کی کمی کی وجہ سے سب کو یومیہ اجرت پر کام کرنا ہوگا۔فنڈ نہیں ہیں تنخواہیں نہیں دے سکتے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلیکٹرز اور کوچز پر بجلی گرادی۔آفیشلز کو تو مال نہیں ملے گا، کھلاڑیوں کی بھی جیبیں خالی رہیں گی۔

کراچی میں بات کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے قومی کھیل کیلئے بجٹ میں 50 کروڑ روپے کی گرانٹ مانگی ہے، اگر پیسہ مل گیا تو سب کو معاوضہ دیں گے ورنہ سب یومیہ اجرت پر کام کریں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -