قومی جوڈو کھلاڑی گرینڈ سیلم میں شرکت کیلئے کل روانہ ہونگی

قومی جوڈو کھلاڑی گرینڈ سیلم میں شرکت کیلئے کل روانہ ہونگی

  

اسلام آباد (اے پی پی) قومی کھلاڑی گرینڈ سیلم میں شرکت کیلئے کل آذربائجان روانہ ہونگے ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ گرینڈ سیلم 8سے 11مئی تک آذربائجان کے شہر باکو میں کھیلا جائے گا جس میں شرکت کیلئے شاہ حسین شاہ اور کرامت بٹ جائیں گے ۔ کرامت بٹ 7 مئی کو اسلام آباد سے جائیں گے جبکہ شاہ حسین شاہ جاپان سے براہ راست ایونٹ میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ حسین شاہ انٹر نیشنل ورلڈ رینکنگ میں 248میں سے47ویں نمبر پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ گرینڈ سیلم میں بھی شاہ حسین شاہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف اپنے ملک کا نام روشن کرینگے بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی ورلڈ رینکنگ میں مزید بہتری لائیں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -