ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کےلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کےلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

  

کراچی(اے پی پی)آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ خرم آغا سنوکر کلب طارق روڈ کراچی میں جاری ہے۔ ورلڈ چیمپئن شپ 10 سے 18 مئی تک الفجیرا متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میگا ایونٹ کی تیاری کے حوالے سے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نوید کپاڑیا کی زیر نگرانی جاری ہے جو کہ 8 مئی تک جاری رہے گا۔ ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد ماجد علی، محمد حارث ندیم، حمزہ اکبر اور محمد فہیم ایکشن میں دکھائی دیں گے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -