پاکستانی خواتین جوڈو کھلاڑی تربیت کیلئے 20 مئی کو بھارت روانہ ہوگی

پاکستانی خواتین جوڈو کھلاڑی تربیت کیلئے 20 مئی کو بھارت روانہ ہوگی

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کی 10خواتین جوڈو کھلاڑی جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کیلئے 20 مئی کو بھارت روانہ ہوگی جہاں پر بھارتی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ مشترکہ تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کرے گی ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے پیر کو اے پی پی کو بتایا کہ فیڈریشن نے قومی خواتین کھلاڑیوں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کیلئے ایک ماہ کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ بین القوامی مقابلوں کیلئے بھر پور تربیت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی خواتین کھلاڑیوں کو بھارت بھیجنے کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو این او سی کیلئے درخواست دی ہے این او سی ملنے کے بعد ہی خواتین کھلاڑیوں کو ایک ماہ کیلئے بھارت بھیجوائیں گے جہاں پر وہ بھارتی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ مشترکہ تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کرے گی۔ سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان میں مرد کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھلاڑیوں میں بھی کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور گزشتہ ماہ ساﺅتھ ایشین گیمز میں خواتین کھلاڑیوں نے بھی میڈل جیتے تھے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -