سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی مقابلوں کا آغاز آج ہوگا

سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی مقابلوں کا آغاز آج ہوگا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی مقابلوں کا آغاز آج سے ہوگا۔ ایونٹ میں حصہ لینے کے لئے پنجاب کی سوئمنگ اور جوڈو کی ٹیمیں گذشتہ روز اسلام آباد روانہ ہو گئی۔ پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عثمان انور نے کھلاڑیوں کو رخصت کیا۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور سے روانہ ہونے والی انڈر 14 بوائز سوئمنگ ٹیم میں عبد الرحمان ،حمزہ عطاءاللہ،رضوان شہباز ،حازق ممتاز،علی رضا،علی سلطان ؑزیر خان،محمد قاسم ،حسن اختر،ہارون نعیم اور عبداللہ افضل جبکہ نعمان جیلانی کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔ ٹیم آفیشلز میں محمد حفیظ بھٹی ٹیم مینجر ،رفیع الزمان ٹیم کوچ ،عبدالحمید ٹیم کوچ اور ساجد فیض اسٹنٹ منیجر شامل ہیں ۔ جوڈو کی گرلز انڈر 16 ٹیم میں تنزیلہ ،زہرہ، اقصی، زینب بی بی ، آمنہ بی بی اور حنا امانت شامل ہیںجبکہ ذوالفقار اور وقاص اکبر کوچ ہوں گے۔سوئمنگ ٹیموں کی سکروٹنی کا عمل آج صبح9 بجے حمیدی ہال اسلام آباد میں ہوگاجس کے بعد مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا جوجناح سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -