کوچنگ سٹاف کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

کوچنگ سٹاف کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

  

                                   لاہور(سپورٹس رپورٹر)قو می کرکٹ ٹےم کے کوچنگ سٹاف کے لئےدرخواستےں جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگےا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوچ ہنٹ کمیٹی کا اجلاس آج پی سی بی ہیڈکوارٹرز لاہورمیں ہو گا ۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں معین خان، انتخاب عالم اور ہارون رشید شرکت کرینگے، پی سی بی نے چند روز قبل ہیڈ کوچ، اسپن بولنگ کنسلٹنٹ، بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ اور اسپورٹس فزیو تھراپسٹ کی پوزیشنز کیلئے اشتہار جاری کیا تھا، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 مئی تھی، بورڈ کو کئی درخواستیں کم معروف مقامی کوچز کی جانب سے بھی موصول ہوئیں جنھیں شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا، اہم نام وقار یونس، مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق کے ہیں، انہی کے ساتھ سابق زمبابوین آل راﺅنڈر گرانٹ فلاور بھی درخواست دینے والوں میں شامل ہیں،اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، فزیو تھراپسٹ اور فیلڈنگ کوچ کیلئے انگلش کاﺅنٹیز کے بعض آفیشلز نے بھی درخواست دی ہے ۔پی سی بی پہلے ہی یہ ذمہ داریاں غیرملکیوں کو سونپنے کا ذہن بنا چکا لہذا انہی میں سے کسی کیساتھ معاہدہ ہو گا،ذرائع نے مزید بتایا کہ انتخاب عالم مکمل طور پر وقار یونس کے حامی ہیں۔ کمیٹی سب سے پہلے ہیڈ کوچ کا فیصلہ کرے گی، اس کے بعد مشاورتی عمل میں اسے بھی شریک کر کے دیگر اسٹاف کا تقرر ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -