قطر کے المرقاب گروپ کا کراچی میں 2 کول پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ

قطر کے المرقاب گروپ کا کراچی میں 2 کول پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(آن لائن) دنیابھر میں بینکنگ، ہوٹلنگ، رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے قطر کے شیخ حمادبن جاسم الثانی اور انکے کاروباری ادارے المرقاب گروپ نے پورٹ قاسم کراچی کے مقام پر 660میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے2علیحدہ علیحدہ کول پاور پلانٹ لگانے کافیصلہ کیاہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 6مئی کو مجموعی طور پر 1320میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے ان دونوں منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔المرقاب گروپ نے اس سے قبل امریکہ، یورپ ،ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔ان کی کاروباری دلچسپی کے شعبوں میں ہوٹلنگ ،بینکنگ ،رئیل سٹیٹ مخصوص صنعتیں ہیں مگر پہلی بارالمرقاب گروپ نے پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

المرقاب گروپ کو کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کرنے کے چین کے ماہر کاروباری گروپ سائینوہائیڈرو ریسورسز لمیٹڈ کی تکنیکی معاونت حاصل ہے۔

مزید :

کامرس -