آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کوفروغ دینے کا خواہاں ہے

آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کوفروغ دینے کا خواہاں ہے

  

راولپنڈی (کامرس ڈیسک) آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کوفروغ دینے کا خواہاں ہے ،توانائی ، تعلیم ، ووکیشنل ٹریننگ اور زراعت میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر نے کو تیار ہیں ، پاکستانی طلبہ کو ہر سال اعلیٰ تعلیم کے لئے کثیر سکالر شپس دئے جاتے ہیں اور خاص طور پر ڈویلپمنٹ سیکٹر میں پاکستانی طلبہ کو نمایاں اہمیت دی جاتی ہے ،پاکستانی مصنوعات میں چاول، آم، وول ،فرنیچر اور ٹیکسٹائل وغیرہ آسٹریلیا میں بہت مقبول ہیںلیکن آم ،کنو اور سبزیوں کی برآمدات میں وسیع مواقع موجود ہیں ،لائیوسٹاک اور گوشت کی پراسیسنگ میں آسٹریلیا پاکستان کی مد کر سکتا ہے،دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست روابط کو فروغ دینا چاہیے اس ضمن میں آسٹریلین سفارتخانہ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر پیٹر ہاورڈ (Heyward) نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران صدر چیمبر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر ملک شاہد سلیم، نائب صدر محمد عالم چغتائی،سابق صدور، اراکین مجلس عاملہ اور دیگر اراکین بھی موجو دتھے۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں لیکن ماضی میں مواقعوں کو دریافت نہیں کیا گیا، باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے ہائی کمشن ملک کی کاروباری برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا اور درپیش مشکلات کے حل کےلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا

 ،انہوں نے صدر راولپنڈی چیمبر کوآسٹریلیا میں میڈ ان پاکستان نمائش کے سلسلے میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر چیمبر ڈاکٹر شمائل داﺅد نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا سے کوئلہ ، آئل سیڈ ز، پام آئل اور خام تیل در آمد کر رہا ہے ، دونوں ممالک کے مابین بہترین سفارتی تعلقات قائم ہیں مگر اس کے باوجود تجارتی حجم محض 811ملین آسٹریلین ڈالر ہے جو کہ بہت کم ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے اور اس ضمن میں تجارتی وفود کے تواتر کے ساتھ تبادلے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور راولپنڈی چیمبر اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔ڈاکٹر شمائل داﺅد نے کہا کہ پاکستان 180ملین سے زائد آبادی کا ملک ہے جو کسی بھی سرمایہ کار کے لئے ایک بہترین تجارتی منڈی ثابت ہو سکتی ہے ،آسٹریلین سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے اور ہر ممکن تعاون کریں گے ،انہوں نے چیمبر آنے پر ہائی کمشنرکا

مزید :

کامرس -