اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت موصول ہونے والی بولی 15,000 ملین روپے منظور

اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت موصول ہونے والی بولی 15,000 ملین روپے منظور

  

کراچی (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن (موپ اپ) کے تحت موصول ہونے والی بولی 15, 000 ملین روپے منظور کر لئے۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن (موپ اپ) کے تحت 4 روز کے لئے 9.19 فیصد ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے موصول ہونے والی بولی 15, 000 ملین روپے منظور کرلی۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی 32,800 ملین روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 5 بولی دہندہ نے اپنی پیشکشیں جمع کروائیں جن میں سے ایک بولی دہندہ کی بولی منظور کی گئی۔

مزید :

کامرس -