میزان بینک کے لئے متعدد اعزازات

میزان بینک کے لئے متعدد اعزازات

  

 کراچی(آن لائن) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کو ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان کے سب سے بہترین اسلامی بینک ،بہترین ریٹیل اسلامی بینک اور بہترین اسلامی ٹریڈفنانس بینک اور سکوک ہاﺅس کے اعزازات سے نوازا گیاہے ۔میزان بینک نے بیسٹ ڈیل پاکستان ایوارڈ میںسیمنزپاکستان کیلئے 6سالہ مدّت کیلئے 200ملین کی آف بیلنس شیٹ لیز سہولت اور پاکستان موبائل کمیونیکیشن کیلئے 6.9ارب روپے کے ائیر ٹائم سکوک ڈیل کے لئے بھی بیسٹ ڈیل ایوارڈ حاصل کئے۔

میزان بینک کو ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ کی جانب مسلسل چوتھے سال بہترین اسلامی بینک اور بہترین اسلامی ٹریڈفنانس بینک کے اعزازات سے نوازا گیاہے ۔جبکہ مسلسل تیسرے سال بیسٹ اسلامی ریٹل اسلامی بینک کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ اعزازت2013ءمیں میزان بینک کی مسلسل کامیابی اور ترقی کو ظاہر کرتے ہیں۔The Assetایشیا کے ٹاپ مالیاتی اداروں کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پرجانچتی ہے۔ ادارہ اپنے غیر جانب دار تجزیوں اور مالیاتی اداروں پر ریسرچ کرنے کیلئے شہرت رکھتا ہے۔ میزان بینک پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑاسلامی بینک ہے ۔ اس وقت بینک کی ملک کے 103شہروں میں351برانچیں ہیں اس طرح بینک اس وقت برانچ نیٹ ورک کی بنیاد پر ملک کا آٹھواں بڑا بینک بن گیاہے۔ بینک اپنے ویژن "اسلامی بینکاری اوّلین ترجیح"پر عمل پیرا ہے ۔میزان بینک اپنے صارفین کیلئے 24گھنٹے بینکنگ سروسز فراہم کر رہا ہے۔ جن میں 280سے زائداے ٹی ایمز، انٹرنیٹ بینکنگ ، کال سینٹرزاور میزان ویزا ڈیبِٹ کارڈ کی سہولیات شامل ہیں۔#

٭

مزید :

کامرس -