وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پی ایس ڈی پی کیلئے 3 کھرب 76 کروڑ 74 لاکھ روپے جاری کردیئے

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پی ایس ڈی پی کیلئے 3 کھرب 76 کروڑ 74 لاکھ روپے جاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کیلئے مجموعی طور پر 3 کھرب 76 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال 2013-14 میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 کھرب 40 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے سیفران ، فاٹا کیلئے 17 ارب 55 کروڑ 50 لاکھ روپے، گلگت بلتستان 12 ارب 9 کروڑ62 لاکھ روپے، واپڈا(پاور) کیلئے 44 ارب28 کروڑ66 لاکھ روپے، نیشنل ہائی وے اتھارفی کیلئے45 ارب 75 کروڑ 58 لاکھ روپے، بجلی و پانی ڈویژن (واٹر سیکٹر) کیلئے 31 ارب61 کروڑ 62 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔


، ریلویز ڈویژن کیلئے 21 ارب9 کروڑ 22 لاکھ روپے، سائنس ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کیلئے ایک ارب 55 کروڑ 90 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ اسی طرح حکومت نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 46ارب 26کروڑ94لاکھ روپے، ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے 17ارب92 کروڑ 27 لاکھ روپے، فنانس ڈویژن کیلئے 6 ارب 17 کروڑ15 لاکھ روپے، کیپٹل ایڈمنسٹریشن ڈویلپمنٹ ڈویژن کیلئے ایک ارب 10 کروڑ 60 لاکھ روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 14 ارب 35 کروڑ 75 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت سرکاری شعبے کے تریقاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر رہاہے۔
(zia/jav/rhn 1500: 14)

مزید :

کامرس -