مصر نے ایک لاکھ ٹن سے زائد گندم کی خریداری مکمل کرلی

مصر نے ایک لاکھ ٹن سے زائد گندم کی خریداری مکمل کرلی

  

قاہرہ(اے پی پی) مصر نے ایک لاکھ ٹن سے زائد گندم کی خریداری یوکرین اور روس سے مکمل کرلی ۔ روس اور یوکرین سے درآمدی گندم کی کھیپ یکم تا 10جون کے دوران مصر پہنچ جائے گی۔ مصر کی سپلائی کموڈٹی ایکسچینج کے مطابق روس اور یوکرین سے ایک لاکھ 10ہزار ٹن گندم کی خریداری کی گئی ۔ خریداری اوسطاً قیمت 203.56ڈالر فی ٹن کے حساب سے کی گئی ہے ۔ مصر نے 55ہزار ٹن گندم یوکرین اور 55ہزار ٹن ہی روس سے خریدی ہے ۔ روسی گندم مصر کو 285.87ڈالر فی ٹن پڑی ہے ۔ مصر میں گندم کی پیداوار 90لاکھ ٹن ہوئی ہے ۔

مزید :

کامرس -