100انڈیکس بیک وقت 3نفسیاتی حدیں گر گیا

100انڈیکس بیک وقت 3نفسیاتی حدیں گر گیا

  

                                        کراچی (اے پی پی) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 2291.50 پوائنٹس کی کمی 28629.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 291.50 پوائنٹس کی کمی سے 28629.63 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 223.89 پوائنٹس کی مندی سے 19933.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 191.59 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 489.91 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 212.82 پوائنٹس کی کمی سے 16821.71 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 225.98 پوائنٹس کی مندی سے 22011.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 88 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 249 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مجموعی طور پر 18 کروڑ 20 لاکھ 17 ہزار 530 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 9 کروڑ 96 لاکھ 97 ہزار 102 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 69 کھرب 26 ارب 53 کروڑ 87 لاکھ 5 ہزار 207 روپے سے کم ہو کر 68 کھرب 66 ارب 31 کروڑ 56 لاکھ 2 ہزار 499 روپے رہ گیا۔

 فیوچر ٹریڈنگ میں 121 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 53 لاکھ 40 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید :

کامرس -