یورپی سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے سربراہ کل ماسکوکا دورہ کریں گے

یورپی سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے سربراہ کل ماسکوکا دورہ کریں گے

  

ماسکو(آن لائن)یورپی سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے صدر ڈیڈیئر ب±رک ہالٹر یوکرائن کے بحران سے متعلق مذاکرات کے لیے کل( بدھ )کو ماسکو جائیں گے۔ یہ بات کریملن کی طرف سے بتائی گئی۔ روسی صدر پوٹن کی جرمن چانسلرمرکل کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے بعد ماسکو میں جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ڈیڈیئر ب±رک ہالٹر سات مئی کو روسی دارالحکومت پہنچیں گے۔ بیان کے مطابق ولادیمیر پوٹن اور انجیلامرکل نے زور دیا کہ یوکرائن میں کشیدگی میں کمی کے لیے مو¿ثر بین الاقوامی ایکشن، خاص طور پر یورپی سلامتی اور تعاون کی تنظیم کی طرف سےکوششوں کی ضرورت ہے۔

مشرقی یوکرائن میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے اس تنظیم کے 12 فوجی مبصرین کو آٹھ روز تک یرغمال بنائے رکھنے کے بعد ہفتے کے روز رہا کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -