جگموہن کو کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کا ذمہ دار قرار دینے پراحتجاج

جگموہن کو کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کا ذمہ دار قرار دینے پراحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(کے پی آئی) کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں کی تنظیم پنن کشمیر کی یوتھ ونگ نے کشمیر سے پنڈتوں کی ہجرت پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اوروزیر اعلی عمر عبداللہ کے بیان کے خلاف جنتر منتر میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاج میں ، شریک افراد نے فاروق عبداللہ پر الزام لگایاکہ انہوںنے 1988سے 1990تک ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے میں تساہل سے کام لیا جو بقول ان کے بعد ازآں پنڈتوں کی وادی سے ہجرت کا سبب بن گئے ۔ معلوم رہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ و وزیر اعلی عمر عبداللہ چند روز قبل یہ بیان دیاتھاکہ پنڈتوں کی کشمیر سے ہجرت کیلئے بھارتیہ جنتاپارٹی ذمہ دار ہے اور یہ کہ پنڈت جگموہن کے گورنر راج کے دوران کشمیر سے چلے گئے ۔بارہ افراد کے اس احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے رابطہ کاروتھل چوہدری نے جگموہن کا دفاع کیا اورکہا کشمیری پنڈتوں کی نسلی صفائی اس سے قبل راجیو گاندھی اور فاروق عبداللہ کے درمیان ہوئی۔
 ایکارڈ کے نتیجہ میں اننت ناگ میں فسادات ہوئے جو وادی میں کشمیری پنڈتوں کے خاتمے کا سبب بن گئے ۔ بیان میں کہاگیاہے کہ اگر جگموہن نے کشمیر میں انیس جنوری 1990کو کرفیو نافذ نہیں کیاہوتا تو صفحہ ہستی پر کوئی کشمیری پنڈت باقی نہیں بچاہوتا۔

مزید :

عالمی منظر -