امریکا، سرکس میں کرتب دکھانے کے دوران حادثہ ‘9 شدید زخمی

امریکا، سرکس میں کرتب دکھانے کے دوران حادثہ ‘9 شدید زخمی

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں سرکس میں کرتب دکھانے کے دوران حادثہ کے نتیجے میں 9 بازی گر شدید زخمی ہوگئے جن میں 8خواتین شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ رہوڈ آئی لینڈ کے دارالحکورمت پروویڈنس میں رنگلنگ بردارز اینڈ بار نم اینڈ بیلے سرکس میں اس وقت پیش آیا جب کرتب باز ہوا میں بالوں کے سہارے زمین سے 25سے 40 فٹ کی بلندی پر جنگلے سے لٹکنے کامظاہرہ کر رہے تھے کہ جنگلہ ٹوٹ کر زمین پر آگرا جس سے 8خواتین کرتب بازوں سمیت 9افراد شدید زخمی ہوئے ۔

 سرکس چلانے والی کمپنی فیلڈ انٹر ٹینمنٹ کے حکام کے مطابق حادثہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ زخمی ہونےوالے افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثہ کے بعد سرکس میں مزید پروگرامز کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -