اسرائیلی معاشرے میں تشدد کے رحجان میں اضافہ

اسرائیلی معاشرے میں تشدد کے رحجان میں اضافہ

  

غزہ(ثناءنیوز)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے آباد کاری منصوبوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں پر اپنی بندوق تاننے والے اسرائیلی فوجی کی سوشل میڈیا پر تحسین کا سلسلہ جاری ہے۔ ہزاروں لوگوں نے میں ناہال بریگیڈ کے ڈیوڈ کی حمایت کرتا ہوں نامی فیس بک پیج کو لائک کیا اور سیکڑوں نے اس عنوان کے ساتھ اپنی تصاویر بھی بھیجیں۔ اعلیٰ سیاسی اہلکاروں کو اس قصہ کا نوٹس لینا پڑا جب یہ خبر مزید پھیل کر اسرائیلی اخباروں میں صفحہ اول کی زینت بن گئی۔ یہودی آباد کاری کے خلاف سرگرم فلسطینی نوجوان کے ایک گروپ نے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں دو فلسطینی نوجوان ایک اسرائیلی فوجی کی آنکھوں میں آنکھوں ڈالے کھڑے دیئے۔

جب ان میں سے ایک نوجوان آگے بڑھا تو اسرائیلی فوجی نے اپنی بندوق کا رخ دونوں فلسطینوں کی طرف اس انداز میں کیا جیسے کہ وہ انھیں شوٹ کرنے لگا ہے۔ اس یو ٹیوب وڈیو کا مقصد اسرائیلی فوج کی جارحیت کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنا تھا لیکن اسرائیل میں اس کے برعکس نتائج سامنے آئے۔

مزید :

عالمی منظر -