یمنی فوج کی القاعدہ کے خلاف کاروائی ،5ہلاک ،درجنوں زخمی

یمنی فوج کی القاعدہ کے خلاف کاروائی ،5ہلاک ،درجنوں زخمی

  

                                                      صنعائ(ثناءنیوز)یمنی افواج نے ملک کے جنوب میں القاعدہ کے خلاف کارروائی میں 5 عسکریت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے،اس کارروائی میں فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی مدد لی گئی جبکہ اس میں حامی سینکڑوں ملیشیا سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد شامل تھے۔ جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔یمنی خبر رساں ادارے کے مطابق القاعدہ کے خلاف یمنی فوج کے آپریشن کے پہلے مرحلے پر ہی ہلاکتیں ہوئیں۔وزارت دفاع کے مطابق عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔ اس کارروائی میں فضائیہ کے جیٹ طیارے حصہ لے رہے ہیں، جب کہ حامی سینکڑوں ملیشیاں سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد کارروائی میں شریک ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -