طالب علموں کا بچی کے لئے ہاتھ کا تحفہ

طالب علموں کا بچی کے لئے ہاتھ کا تحفہ
طالب علموں کا بچی کے لئے ہاتھ کا تحفہ
کیپشن: Girl body part

  

 نیو یارک (نیوز ڈیسک)ایک امریکی بچی جوکہ پیدائشی طور پر اپنے بائیں ہاتھ کی انگلیوں سے محروم تھی اپنے سکول کے ساتھی بچوں کی محبت اور استاد کی شفقت کے باعث اب اس قابل ہو گئی ہے کہ اپنی زندگی نارمل طریقے سے گزار سکے کیونکہ اس کے ساتھیوں نے اس کے لئے مصنوعی ہاتھ تیار کر لیا ہے ۔ اس نو سالہ بچی کے والد نے جب ایک ایسے پرنٹر کے متعلق پڑھا جس کے ذریعے پلاسٹک کے اجزاء پرنٹ کئے جا سکتے ہیں تو اس نے بوائے رائن ہائی سکول کے انجینئرنگ گرافکس کے استاد سے رابطہ کر لیا ۔ مذکورہ استاد اور ان کی کلاس نے بچی کے لئے یہ مصنوعی ہاتھ تیا رکر لیا ہے جس کی انگلیاں کلائیوں کی حرکت کے ساتھ کام کرتی ہیں ، ان انگلیوں کو پھیلا یا جا سکتا ہے اور ان کے ذریعے اشیاء کو پکڑا بھی جا سکتا ہے ۔ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کائلی وکر نامی اس بچی نے کہا کہ ’’اب آخر کار میں اپنی سائیکل چلا سکتی ہوں ‘‘۔ یہ ہاتھ صرف 500ڈالر میں تیار ہوا ہے جبکہ عموماً مہنگے ہسپتالوں میں یہ تقریباً 50ہزار ڈالر کی لاگت سے بنائے جا سکتے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -