سوئس بینک امریکہ کے آگے بے بس

سوئس بینک امریکہ کے آگے بے بس
سوئس بینک امریکہ کے آگے بے بس
کیپشن: Swiss Bank.

  

 زیورچ (نیوز ڈیسک) سوئزر لینڈ کے بینک دنیا بھر کے فراڈیوں کیلئے اپنی لوٹ مار کی رقم چھپانے کے لئے بہترین جگہ سمجھے جاتے ہیں ۔ہمارے بہت سے سیاستدان اور دیگر حکام ان بینکوں میں چھپائی گئی رقوم کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں ۔ لیکن جب باری آئی امریکی فراڈیوں اور ٹیکس چورو ں کی تو ان بینکوں کے لئے کچھ مسائل پیدا ہو گئے ہیں کیونکہ امریکہ نے ان میں سے ایک نمایاں بینک کریڈٹ سوس پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیاہے کہ وہ ٹیکس چوروں کی مدد کرنے پر اپنے جرم کا اعتراف کرے ۔ سوئزر لینڈ کے ایک اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکام نے بینک سے ان تمام امریکیوں کے نام بھی طلب کئے ہیں کہ جنہوں نے اپنی رقوم ٹیکس دیئے بغیر اس بینک میں چھپا رکھی ہیں ۔ کریڈٹ سوس ان درجن سے زائد بینکوں میں سے ایک ہے کہ جن کے خلاف امریکہ میں تحقیقات جاری ہیں کہ آیا انہو ں نے امریکی ٹیکس چوروں کو رقوم محفوظ کر نے میں مدد دی ہے یا نہیں اور اگر مدد دی گئی ہے تو یہ تمام معاملات کیسے سر انجام پائے؟

مزید :

ڈیلی بائیٹس -