شمالی وزیر ستان،مزید چار بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

شمالی وزیر ستان،مزید چار بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
شمالی وزیر ستان،مزید چار بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
کیپشن: polio

  

شمالی وزیرستان(نیوز ڈیسک)پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مزید چار بچوں میں پولیو کے وائرس کی تصدیق کے بعد ملک میں اس سال اب تک اس مہلک مرض سے متاثرہ بچوں کی تعداد 59 ہو گئی ہے جن میں سے 46 کا تعلق قبائلی علاقوں سے بتایا گیا ہے۔انسداد پولیو مہم کے حکام کے مطابق شمالی وزیرستان میں چار بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان میں ایک ہی گھر سے دو بچیاں بھی متاثر ہوئی ہیں جن میں سے ایک انتقال کر گئی ہے۔ ان چاروں بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان کے ان علاقوں سے ہے جہاں بیشتر بچوں کو پولیو کے وائرس سے بچاو کے قطرے نہیں پلائے جا سکے۔

مزید :

قومی -