اب جہاز میں گھرجیسی سہولیات

اب جہاز میں گھرجیسی سہولیات
اب جہاز میں گھرجیسی سہولیات
کیپشن: Plane.

  

 ابو ظہبی (بیورو رپورٹ)اگر آپ کو ہوائی سفر میں فرسٹ کلاس کی سیٹیں بھی تنگ محسوس ہوتی ہیں تو فکر نہ کریں اتحاد ایئر ویز نے آپ کی اس پریشانی کا حل نکال لیا ہے ۔ گزشتہ روز اتحاد ایئر ویز نے مسافرو ں کے لئے ایک علیحدہ کیبن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ کیبن ایک بیڈ روم ،باتھ روم اور بیٹھنے کے لئے علیحدہ جگہ پر مشتمل ہوگا ۔ مزید یہ کہ اس کے ساتھ ساتھ مسافروں کو خصوصی ٹلر بھی فراہم کیاجائے گا اس طرح مسافروں کو فضا ء میں بھی اپنی منشاء کے مطابق ماحول ملے گا۔ ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق جہاں یہ کمپنی کی مارکیٹنگ کا طریقہ ہے وہاں اس سے آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ اور یہ اضافہ کیوں نہ ہو کہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ابو ظہبی سے لندن جانے والی پرواز میں یہ کیبن صرف 21ہزار ڈالر (21لاکھ پاکستانی روپے ) میں حاصل کیا جا سکے گا ۔ یہ سہولت اگلے چن ماہ میں متعارف کروائی جاسکتی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -