سی آئی اے، ایف بی آئی یوکرائن میں سرگرم

سی آئی اے، ایف بی آئی یوکرائن میں سرگرم
سی آئی اے، ایف بی آئی یوکرائن میں سرگرم
کیپشن: USA, Ukraine

  

برلن (بیورورپورٹ) جرمنی کے ایک معروف جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ایجنسیوں سی آئی اے اور ایف بی آئی کے درجنوں ماہرین یوکرائنی حکومت کو سکیورٹی امور کے حوالے سے باقاعدہ ہدایات دے رہے ہیں۔ جرمن اخبار نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سی آئی اے اور ایف بی آئی کے ایجنٹس مشرقی یوکرائن میں باغیوں کے خاتمہ اور نئے سکیورٹی ڈھانچہ کی تشکیل میں کیو کی بھرپور مدد کر رہے تھے۔ تاہم امریکی ایجنٹس روس نواز جنگجوﺅں سے براہ راست لڑائی میں ملوث نہیں، ان کی سرگرمیاں صرف دارالحکومت کیو تک محدود ہیں۔ ایف بی آئی ایجنٹس کیو حکومت کو جرائم پیشہ گروہوں سے لڑنے میں بھی مدد دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مالیاتی امور کے ماہرین کا ایک گروپ سابق یوکرائنی صدر کی دولت ڈھونڈنے میں معاونت دے رہا ہے۔ حال ہی میں ملک کے مشرقی حصے میں روس نواز علیحدگی پسندوں اور یوکرائنی سپاہیوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 50 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یاد رہے ہیں کہ گزشتہ ماہ وائٹ ہاﺅس نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ روسی اقدامات کی مذمت کے لئے سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن نے کیو کا دورہ کیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -