تحریک طالبان کے نام پر بھتہ وصول کرنیوالے4ملزم گرفتار
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 4 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ آر پی او راولپنڈی اختر لالیکا کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے اور یہ تاجروں کو کالعدم تحریک طالبان کے نام سے ڈرا دھمکا کر ان سے بھتہ وصول کرتے تھے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 4 پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔