پیر کے روز لوگ سب سے زیادہ صحت کے لئے پریشان ہوتے ہیں

پیر کے روز لوگ سب سے زیادہ صحت کے لئے پریشان ہوتے ہیں
پیر کے روز لوگ سب سے زیادہ صحت کے لئے پریشان ہوتے ہیں
کیپشن: Monday.

  

لندن ( نیوز ڈیسک) ” لوگ سوموار کے روز اپنی صحت کے بارے میں زیادہ فکر مند دکھائی دیتے ہیں“ یہ جدید تحقیق سائنسدانوں نے گوگل پر صحت کے مسائل کی تلاش کے نتائج سے اخذ کی ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ ہفتے کے پہلے روز یعنی پیر کو شہری اپنی صحت کے بارے میں زیادہ غور وفکر کرتے ہیں جبکہ ہفتہ ختم ہوتے ہوتے شہریوں کی اپنی صحت کے بارے میں دلچسپی بھی کم ہوتی جاتی ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق روزانہ تقریباً160 ملین افراد گوگل پر صحت کے مسائل کے متعلق مواد تلاش کرتے ہیں جس میں پیر کے روز غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور شہری پیر کے روز اپنی صحت کے بارے میں زیادہ فکر مند ہوتے ہیں۔ یہ تحقیق سان ڈیاگوسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہر نفسیات نے کی ہے۔ ماہرین تحقیق سے اس بات کا اندازہ لگانا چاہتے تھے کہ ہماری صحت کا ہفتہ وار پیٹرن سے کوئی تعلق ہے یا نہیں، تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کے زیادہ تر واقعات پیر کے روز ہی پیش آئے۔ یہ نتائج سائنسدانوں نے 10 سال کی تحقیق کے بعد اخذ کئے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق پیر کے روز دوبارہ کام پر جانے کے دباﺅ کی وجہ سے شہری پیر کے روز کو بھاری محسوس کرتے ہیں جبکہ دل کے دورہ، ہائی بڈ پریشر کے امراض بھی ہفتے کے ابتدائی روز میں زیادہ دیکھنے کو ملے ہیں۔ سان ڈیاگو کی ٹےم نے یہ تحقیق 2005 سے 2012 کے درمیانی عرصہ کے دوران کی جس میں گوگل پر تلاش کئے گئے مواد سے مدد بھی ملی۔ جس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تلاش کا حجم پیر اور منگل کے روز باقی ہفتے کے مقابلے 30فیصد زائد ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -