سلطان فتح علی ٹیپو شہیدؒ کے یوم شہادت کے موقع پر خصوصی نشست آج ہوگی

سلطان فتح علی ٹیپو شہیدؒ کے یوم شہادت کے موقع پر خصوصی نشست آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) شیر میسور ‘عظیم مسلم فاتح سلطان فتح علی ٹیپو شہیدؒ کے 215ویں یوم شہادت کے موقع پر ایک خصوصی نشست آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں منعقد ہو رہی ہے اس نشست کی صدارت تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل(ر)ڈاکٹر جمشید احمد ترین کریں گے جبکہ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد اور ڈاکٹر منور صابرخطاب کریں گے۔ نشست کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔