بوائز ہائی سکول گرین ٹاﺅن کے اساتذہ و طلباءکا مطالعاتی دورہ

بوائز ہائی سکول گرین ٹاﺅن کے اساتذہ و طلباءکا مطالعاتی دورہ

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ گرین ٹاﺅن‘ لاہور کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے دی نیشن اکیڈمی‘ گلشن راوی‘ لاہور‘ ایم کمپیوٹر اینڈ کامرس کالج‘ مون مارکیٹ‘ گلشن راوی‘ لاہور‘ گورنمنٹ چغتائی گرلز ہائی سکول‘ گڑھی شاہو‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ علی رضا آباد ‘ رائے ونڈ روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ ماڈل بوائز پرائمری سکول‘ بھوبتیاں‘ رائے ونڈ روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ نیو ماڈل گرلز ہائی سکول‘ دیو سماج روڈ‘ لاہور اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ دیو سماج روڈ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔

 ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 650تھی ۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -