پاکستان میں دُکھی انسانیت کا سائباں بننے والوں کی کمی نہیں، زمرد خان

پاکستان میں دُکھی انسانیت کا سائباں بننے والوں کی کمی نہیں، زمرد خان

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان نے کہا ہے کہ یہ دنیا درد دل رکھنے والے مخیر حضرات کی وجہ سے قائم و دائم ہے، کسی کو دو وقت کی روٹی کھلانے کا اجر دنیا جہاں کی کسی بھی نیکی سے بڑھ کر ہے، پاکستان میں دکھی انسانیت کا سائباں بننے والوں کی کمی نہیں صرف ان کو یہ یقین ہو جائے کہ ان کا دیا ہواعطیہ شفاف انداز میں مستحقین تک پہنچتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پورے پاکستان میں روزانہ 63 ہزارسے زائد افراد کو کھانا کھلانے والے ملک کے سب سے بڑے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے اسلام آباد میں سہولت شروع کرنے کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بریگیڈئر مصدق عباسی، محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین بشیر احمد فاروقی قادری اور ٹرسٹی محمد عارف لاکھانی بھی موجود تھے، زمرد خان نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کامشن بہت اعلیٰ و افضل ہے ان کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے غرباءکو کھانا کھلانے کیلئے میں نے دعوت دی جو اعلیٰ حضرت بشیر احمد فاروقی قادری اور ان کی ٹیم نے قبول کی بلکہ آج راولپنڈی ، اسلام آباد کے اہم مقامات اور ہسپتالوں میں مفت کھانا فراہمی کی سہولت شروع ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سوےٹ ہوم مےں تعلےم وتربےت حاصل اور پرورش پانے والے مےرے ننھے فرشتوں کو بھی اےسے ہی درد دل رکھنے والے مخےئر حضرات کی ضرورت ہے ۔

جو اس مشن مےں مےرا ساتھ ےں۔انہوں نے کہا کہ سےلانی وےلفئےر ٹرسٹ اور پاکستان سوےٹ ہوم ملکر ےتےم بچوں کی خدمت کرےنگے۔قبل ازےں ڈاکٹر عبدالقدےرخان نے اپنے خطاب مےں کہا کہ سےلانی وےلفئےر ٹرسٹ اور پاکستان سوےٹ ہوم دونوں کسی تعارف کی محتاج نہےں ۔مےں زمرد خان کی دکھی انسانےت کےلئے خدمات اور انکی انسان دوستی سے بےحد متا ثر ہوں مےں اپنے تےئں جو ہو سکا پاکستان سوےٹ ہوم کےلئے کروں گا۔چےئر مےن و بانیبشیر احمد فاروقی قادری نے کہا کہ ہم زمرد خان کے مشکور ہےں کہ انہوں نے ہم کو ےہاں آنے کی دعوت دی اور ہم کو ےہاں پر ہر ممکن سہولےات دےں جس کی وجہ سے آج ہم جڑواں شہروں مےں غرباءمساکےن کی خدمت کے قابل ہوئے ہےں انشا ءاللہ ہم اس نےٹ ورک کو مزےد آگے بڑھائےں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -