پنجاب حکومت جنرل کیڈر ڈاکٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،عمرا ن نذیر

پنجاب حکومت جنرل کیڈر ڈاکٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،عمرا ن نذیر

  

لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سالانہ کنوونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آج سے ڈیڑھ سال پہلے جو 4 درجاتی فارمولہ ڈاکٹرز کے لئے دیا اس سے ترقی کی نئی راہیں کھلنا تھیں جس کے نتیجے میں 4سو ڈاکٹرز کی گریڈ 20، 1500ڈاکٹرز کی گریڈ 19 اور ہزار ڈاکٹرز کی گریڈ 18میں ترقی ہونا تھی۔لیکن افسوس کہ محکمہ صحت نے ڈیڑھ سال سے نا توSplashingکی اور نہ ہی نئے فارمولے کے تحت سیٹوں کا تعین کیا جس سے جنرل کیڈر ڈاکٹرز کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا انہوں نے افسوس کے ساتھ کہا کہ محکمہ صحت پرانی لسٹوں پر جن میں بہت سارے ریٹائرڈ ڈاکٹرز بھی شامل ہیں یا ایسے ڈاکٹرز جو لمبی چھٹیوں سے واپس نہیں آئے یا محکمہ چھوڑ چکے یا فوت ہو چکے وہ بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے 18سے 25سال سے ڈاکٹرز گریڈ 18یا 19میں کام کرنے پر مجبور ہیں ۔ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا کہ سروس سٹرکچر کی روح کے مطابق ترقی کا سلسلہ سینئرز سے جونیئرز کی طرف آنا تھا لیکن سینئرز ڈاکٹرز ترقی کی راہ تکتے تکتے ریٹائرڈ ہو گئے انہوں نے کہا کہ گریڈ 21کی 4سیٹیں خالی ہونے کے باوجود پچھلی ایک دہائی سے کوئی بھی جنرل کیڈرڈ ڈاکٹرز اس پر ترقی نہ پا سکا ۔ڈاکٹر مسعود شیخ نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹس صدورز سے خطاب کرتے ہوئے کہ پروموشن کے بغیر جنرل کیڈرز ڈاکٹرز کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔کنوونشن میں متفقہ قرار داد منظور کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت کو یادداشتیں پیش کی جائیں گی کہ جنرل کیڈرز سینئر ڈاکٹر ز کے ساتھ انصاف کیا جائے اور گریڈ 19کے 400سو ڈاکٹرز اور گریڈ 18کے 1500ڈاکٹرز کو بالترتیب گریڈ 20اور 19میں ترقی دی جائے۔اسی طرح خالی ہونے والی سیٹوں پر گریڈ 17کے ڈاکٹرز کو گریڈ 18میں بھیجا جائے۔نائب صدر ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے کہا کہ محکمہ صحت یہ واضح پیغام دے رہا ہے کہ دھرنا اور گھیراﺅ ہی مسائل کا حل ہے لیکن ہم صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ڈویژنل پریذیڈنٹ ڈاکٹر امتیاز، ڈاکٹر اعجاز ، ڈاکٹر عابد،ڈاکٹر انجم نے کہا کہ گریڈ 19اور 18کی ترقی کو لٹکانے کی بجائے فوراً عملدرآمد کیا جائے اپنے پیغام میں پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جنرل کیڈرز ڈاکٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں سروس سٹرکچر کی ہر شرط پر عمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جلد ہی وہ GCDAکے وفد کی اعلیٰ حکام سے میٹنگ کا اہتمام کریں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹرزاہد پرویز نے کہا کہ جنرل کیڈرز کا یہ کنوونشن انتہائی کامیاب رہا وہ اپنے طور پر جس حد تک ممکن ہوا مسائل کے حل کے لئے کوشش کریں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -