عنقریب دنیا کاہراہم فیصلہ پاکستان کی ہاں اورناں کے مطابق ہوگا، اقبال سندھو

عنقریب دنیا کاہراہم فیصلہ پاکستان کی ہاں اورناں کے مطابق ہوگا، اقبال سندھو

  

لاہور(پ ر)ورلڈمسلم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل سردارمحسن عباسی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا ہے کہ عنقریب دنیا کاہراہم فیصلہ پاکستان کی ہاں اورناں کے مطابق ہوگا۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میںپاکستان اس بلند مقام کی طرف بڑھ رہا ہے جس کاخواب شاعر مشرق محمد اقبالؒ اوربابائے قوم محمدعلی جناحؒ نے دیکھا تھا۔ پاکستان کیلئے کامیاب خارجہ پالیسی بنانے کاکریڈٹ وزیراعظم میاں نوازشریف کوجاتا ہے ۔

وزیراعظم میاں نوازشریف کا حالیہ دورہ برطانیہ دونوں ملکوں کے درمیان برابری کی بنیادپر دوستی اورپاکستان کی معیشت کے تناظرمیں دوررس اثرات کاحامل ہوگا۔وہ ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔سردارمحسن عباسی اوراقبال سندھو نے مزید کہا کہ بھارت کوآسام میں مسلمانوں کے قتل عام کی بھاری قیمت چکاناپڑے گی ۔بھارت نے دنیا کوگمراہ کرنے کیلئے جو سیکولرازم کوڈھونگ رچایاہواتھااس کابھانڈا پھوٹ گیاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار کے پاس آسام میں مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کی کوئی معقول وضاحت نہیں ہے ۔مہذب دنیا والے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی پر وہاں کی سیاسی قیادت کولعن طعن کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے غیورعوام نے بھارت میں ہونیوالے حالیہ انتخابات کومستردکرتے ہوئے ایک بارپھر آزادی کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔کشمیریوں کی آبرومندانہ آزادی نوشتہ دیوار ہے ،بھارت بربریت کی بنیاد پرزیادہ دیرتک کشمیریوں کوآزادی کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے بھارت کے وزیرخارجہ سلمان خورشید کے حالیہ بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورکشمیریوں کارشتہ فطری ہے ،دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کشمیر پراپناحق جتانے سے نہیں روک سکتی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -