انور مسعود ، خالد مسعود اور اوریا مقبول جان برطانیہ کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

انور مسعود ، خالد مسعود اور اوریا مقبول جان برطانیہ کے دورہ کے بعد وطن واپس ...

  

(ایجوکیشن رپورٹر) معروف شعراءانور مسعود ، خالد مسعود اور اوریا مقبول جان غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیریٹی پروگرامات کے سلسلے میں برطانیہ کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ انہوں نے برمنگھم ، گلاسکو ، مانچسٹر ، ہرٹ فورڈ شائر ، اولدھم اور ایسٹ لندن میں محافل مشاعرہ اور فنڈریزنگ پروگرامات میں شرکت کی اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور وہاں کی مقامی آبادی سے پاکستان کے پسماندہ دیہاتوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کا ساتھ دینے کی اپیل کی ۔ تینوں شعراءنے پروگرامات میں اپنے اپنے کلام پیش کئے اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کی ترقی کو پسماندہ دیہاتوں کی تعلیمی ترقی سے مشروط قرار دیا اور کہا کہ تعلیم کو پاکستان کے پسماندہ دیہاتوں کے بالخصوص کم وسیلہ خاندانوں تک پہنچانا غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کا منفرد کارنامہ ہے جس کی ہرممکن حد تک حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن میں رہنے والوں سے زیادہ وطن کا درد رکھتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو تعلیم یافتہ کرنا کتنا ضروری ہے ۔

اس ضمن میں غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کا ساتھ دینا ان کیلئے ایک ایسا عمل ہے جو نہ صرف ان کے درد کا سامان ہے بلکہ وطن سے دور رہ کر وطن کی خدمت کرنے کے بھی مترادف ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -