جھرلوبرانڈجمہوریت ہرقسم کی آمریت سے بدترہے، سرفراز خان نیازی

جھرلوبرانڈجمہوریت ہرقسم کی آمریت سے بدترہے، سرفراز خان نیازی

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کے ممتازرہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ جھرلوبرانڈ جمہوریت ہرقسم کی آمریت سے بدترہے حکمرانوں نے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اپنے وظیفہ خوروں کوقومی اداروں کی بدنامی پرلگا دیا۔یہ دوسروں کے کندھوں پربندوق رکھ کراپنے دشمن پرگولی چلاتے ہیں ۔دھونس دھاندلی کی پیداوارحکومت کیخلاف احتجاج اورعلم بغاوت بلندکرنا جہادہے 11مئی کے دن سے جمہوریت نہیں جھرلو، جھوٹ اورموروثی سیاست کیخلاف مزاحمتی تحریک شروع ہوگی ۔ عمران خان کی قیادت میںایک منظم اورموثر تحریک کی طاقت سے مورو ثی سیاست کاپروردہ نظام بدلے گااورقومی سیاست کروٹ لے گی ۔

اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ عمران خان سچائی کے علمبردار ہیںجبکہ ان کامقابلہ بدترین منافقین کے ساتھ ہے ۔حکمران جماعت اورپیپلزپارٹی کے درمیان خاموش اتحاد مفاہمت نہیں بلکہ منافقت کے زمرے میں آتا ہے۔شریف خاندان اورزرداری خاندان اپنے سیاسی مستقبل کی بقاءکیلئے عمران خان کیخلاف متحدہوا،یہ دونوں خاندان پی ٹی آئی کے کپتان کواپنادشمن نمبرون سمجھتے ہیں مگران کاراستہ روکنے کی حیثیت نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے پاکستان میں بدترین لودشیڈنگ جاری ہے مگر نام نہاد خادم پنجاب اب مینارپاکستان کے سبزہ زارمیں کیمپ آفس نہیں لگایا ۔آصف زرداری کے دورصدارت میںمیاںشہبازشریف لاہور کی شاہراہوں پراحتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے رہے مگراب اندھیروں کیخلاف آوازبلندکرنے کی پاداش میںبیچارے عوام کوڈنڈے اورٹھڈے مارے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عابدشیرعلی کو محض وزیراعظم میاںنوازشریف کے ساتھ رشتہ داری کی بنیادپروزیرمملکت کاقلمدان دیا گیا ورنہ وہ فیصل آبادکے کسی مڈل سکول میں چوکیدارہوتا ۔وزیراعظم اپنے وفاقی وزراءاوربالخصوص عابدشیرعلی کی اخلاقی تعلیم وتربیت کاخصوصی اہتمام ضرورکریں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -